روسی صدر پیوٹن نے پاناما لیکس کے الزامات کو مسترد کردیا

مخالفین روس کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، ولادمیر پیوٹن

جمعہ 8 اپریل 2016 15:07

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اپریل۔2016ء ) روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے پاناما لیکس میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے پاناما لیکس کی دستاویزات میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مخالفین روس کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاناما پیپرز میں جن عناصر کی بات کی جارہی ہے ایسا کوئی عنصر موجود نہیں، بین الاقوامی میڈیا نے ایک سال تک کی تفتیش کی لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آف شور اکاوٴنٹس دیکھے ہیں لیکن میں اس میں شامل نہیں تھا۔ واضح رہے کہ پانامہ پیپرز میں پیوٹن کے ایک قریبی دوست کا نام بھی شامل ہے جس پر آف شور کمپنی میں دو ارب ڈالر رقم کی سرمایہ کاری کا الزام ہے۔