وفاقی وزارت صحت کی منظوری کے باوجودسگریٹ کی ڈبی کے اسی فیصدحصے پرکینسر کے نشان والی تصویرچسپاں نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
عمر جمشید جمعہ 8 اپریل 2016 14:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 اپریل۔2016ء) یہ درخواست عبداللہ امین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ کینسر ،،سانس،،پھپٹروں اور سانس کی نالی کے علاوہ موذی بیماریوں کا باعث ہے۔
(جاری ہے)
وفاقی وزارت صحت نے عالمی معاہدے کے تحت سگریٹ بنانے والی ملکی کمپنیوں کو سگریٹ کی ڈبی کے چالیس فیصد حصے کی بجائے اسی فیصد حصے پر کینسر کے نشان والی تصویر چسپاں کرنے کا پابند بنا رکھا ہے مگر معروف برینڈ کے علاوہ سگریٹ ساز فیکڑیاں اس تصویر کو چسپاں نہیں کر رہیں جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک کے علاوہ بھارت،،نیپال،بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے آگہی کے لئے سگریٹ کی ڈبی پر کینسر کے نشان والی تصاویر چسپاں کرنے کے عالمی معاہدے پر کاربند ہو چکے ہیں مگر پاکستان میں ملکی سگریٹ ساز کمپنیاں وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن پر عمل درآمد نہیں کر رہیں لہذا عدالت وزارت صحت کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات صادر کرئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.