ڈھاکا میں سیکولر بلاگر کے قتل پر امریکا کی طرف سے مذمت

جمعہ 8 اپریل 2016 14:55

واشنگٹن ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) امریکا نے بنگلہ دیش میں لبرل بلاگر نظام الدین صمد کے قتل کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔چند روز قبل ڈھاکا میں سیکولر نظریات کے حامل اس بلاگر کو چھروں سے مسلح حملہ کرتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اٹھائیس سالہ صمد کے قتل کو سیکولر بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنوں پر حملوں کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا ہے۔ گزشتہ برس بھی مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایسے ہی حملوں میں پانچ سیکولر لکھاریوں اور بلاگرز کو قتل کر دیا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری مسلم شدت پسند تنظیم انصاراللہ بنگلہ نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :