جاپان میں گرنے والے فوجی طیارے کا ملبہ مل گیا

جمعہ 8 اپریل 2016 14:55

ٹوکیو ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) جاپان میں بدھ کو کریش ہونے والے ایک فوجی طیارے کا ملبہ اور طیارے میں سوار تمام افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے جمعے کے دن بتایا کہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں کانویا ایئر بیس پر منتقل کی جا رہی ہیں۔ ٹوکیو میں ملکی وزارت دفاع کے مطابق فوج نے اس حادثے کی وجوہات پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ حکام کے مطابق مکمل اور جامع تحقیقاتی عمل کے بعد ہی حقائق منظر عام پر لائے جا سکیں گے۔