لیبیا میں داعش کے جنگجووٴں کی تعداد میں اضافہ

جمعہ 8 اپریل 2016 14:49

طرابلس ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) لیبیا میں داعش سے ہمددری رکھنے والے جنگجووٴں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

افریقہ میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ روڈریگیز کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں لیبیا میں ان جنگجووٴں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت لیبیا میں چار تا چھ ہزار جہادی موجود ہیں۔ امریکی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس شمالی افریقی ملک میں داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :