فیڈل کاسترو 9 ماہ بعد عوامی سطح پرمنظرعام پر آگئے

جمعہ 8 اپریل 2016 14:49

ہوانا ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) کیوبا کے کمیونسٹ انقلاب کے رہنما فیدل کاسترو نو ماہ بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر نظر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری کردہ ایک فوٹیج میں 89 سالہ کاسترو ہوانا میں ایک سکول کے بچوں کے ساتھ گفتگو اور امریکی صدر باراک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھے گئے۔ علالت کے باعث کاسترو نے سن 2006 میں اقتدار اپنے بھائی راوٴل کاسترو کو سونپ دیا تھا۔ اوباما نے حال ہی میں کیوبا کا دورہ کیا تھا لیکن کاسترو نے اس دورے کو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔