ٹوکیو میں روسی سفارتخانے کے باہر 3جاپانی شہریوں کا ہنگامہ

جمعہ 8 اپریل 2016 14:48

ٹوکیو ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں قایم روسی سفارتخانے کے باہر 3جاپانی شہریوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔

(جاری ہے)

روس کے سرکاری خبررساں دارے کے مطابق جمعہ کے روز 3جاپانی شہری روسی سفارتخانے آئے اور ملاقات کا وقت طے کیے بغیر روسی سفیر اور نائب سفیر سے ملنے پر اصرار کیا۔ جن انہیں بتایا گیا کہ ممکن نہیں تو انہوں نے اس پر ہنگامہ برپا کردیا اور نعرے بازی شروع کردی، روسی سفارتخانے کے مطابق مقامی انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا گیا جس نے ان تینوں افراد کو واپس بھیج دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔