سوڈان میں امریکی سفارتخانے کا مجرم کی قبل از وقت رہائی پر تحفظات کا اظہار

جمعہ 8 اپریل 2016 14:48

خرطوم۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں امریکی سفارتخانے نے سوڈان کی جیل میں ایک قیدی کی سزا کی مدت پوری ہونے سے قبل رہائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیا ن کے مطابق رہا کیا جانے والا قیدی قیس الجلیل جیل سے 5قیدیوں کے کامیاب فرار میں ملوث تھا جنہوں نے سوڈان میں امریکی بین الاقوامی ترقیاتی ادارے کے کیے کام کرنے والے امریکی شہری جان گرینولی کو قتل کیا تھا۔

یہ افراد بعد میں قیس الجلیل کی مدد سے فرار ہوگئے تھے جس پر عدالت نے قیس الجلیل کو سزا سنائی تھی تاہم سوڈان کے حکام نے اسے قبل از وقت رہا کر دیا ۔ جب سوڈانی حکام سے انکا موقف جاننے کے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔