ارجنٹائن کے معروف موسیقار فیکنڈو کیبرال کے قتل کے جرم میں 5افراد کو عمر قید کی سزا

جمعہ 8 اپریل 2016 14:48

گوئٹے مالا سٹی ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) گوئٹے مالا کی ایک عدالت نے2011میں قتل ہونے والے ارجنٹائن کے معروف موسیقار فیکنڈو کیبرال کے قتل کے جرم میں 5افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق 74سالہ فیکنڈو کیبرال کا شمارلاطینی امریکا کے مقبول موسیقاروں میں ہوتا تھا۔ اور انہیں اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ اپنے پروموٹر ہنری فرانسس کے ہمراہ جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق مجرموں کا اصل ہدف ہنری فرانسس تھے مگر فیکنڈو کیبرال فائرنگ کی زد میں آگئے۔