جماعت اسلامی مصر کے سابق سربراہ شام میں فضائی حملے میں جاں بحق

جمعہ 8 اپریل 2016 14:34

دمشق/قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی مصرکے ایک سابق سربراہ رفاعی طہ شام کے شہر ادلب میں ایک فضائی حملے میں جاں بحق گئے۔قاہرہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہ نما انجینیر عاصم عبدالماجد نے مفرور رہ نما رفاعی طہ کی شام میں فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔7 199ء میں الاقصر کے مقام پرہونے والی خون ریزی میں انہیں ملوث قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا گیا تاہم وہ 2011 کے انقلاب کے دوران جیل سے رہا ہوگئے اور اگست 2013ء میں ترکی کے راستے شام جا پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ مقتول رہ نما 30 جون 2013ء کو مصر سے فرار ہوگئے تھے۔ جماعت اسلامی کے رہ نما عاصم عبدالماجد نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ رفاعی شام میں ایک فضائی حملے میں اس وقت مارے گئے ہیں جب ادلب میں ان کی کار کو ایک میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول رفاعی طہ کا شمار مصر میں جماعت اسلامی کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔

پانچ ستمبر ء کو سابق صدر انور سادات نے جماعت اسلامی کے رہ نماوٴں کی گرفتاری کیاحکامات جاری کیے تو ان میں طہ کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم انہیں 16 اکتوبر کو انور سادات پر قاتلانہ حملے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ان پر ایک نئی جماعت بنانے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔ پانچ سال تک جیل میں رہنے کے بعد رفاعی طہ رہائی کے بعد یورپ اور مغربی ملکوں میں جماعت اسلامی کی حمایت کے حصول کے لیے مہم چلاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :