ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخب کابینہ کا انتخاب وکلاء کی اعلیٰ صلاحیتوں کا کھلا اعتراف ہے، ملک سجاد

جمعہ 8 اپریل 2016 14:21

ایبٹ آباد۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخب کابینہ خصوصاً صابر تنولی اور جنرل سیکرٹری نوسیر خان کا انتخاب وکلاء کی اعلیٰ صلاحیتوں کا کھلا اعتراف ہے، صابر تنولی ایڈووکیٹ ایبٹ آباد کی سنجیدہ اور لائق شخصیت کے مالک ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجمن اتحاد شہریان کے صدر ملک محمد سجاد، یاسر رشید صدر سٹیزن یوتھ فورم اور تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سلطان العارفین اور سردار گل زیب نے صابر تنولی ایڈووکیٹ اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صابر تنولی کی صدارت میں اس میں مزید نکھار آئے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور سیکرٹری کو بار کلب کے مین گیٹ جس میں پھول لگانے والا بیٹھا ہوا ہے، کو دوران جنازہ پورا کھلا رکھنے کا کہا جس پر انہوں نے فوراً عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔