تحریک صوبہ ہزارہ متاثرہ افرادکے ساتھ ہمہ وقت کھڑی رہے گی، سلطان العارفین خان جدون

جمعہ 8 اپریل 2016 14:18

ایبٹ آباد۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) حالیہ بارشوں سے ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پر بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی ہے، پورے کے پورے گاؤں دریا برد ہو گئے ہیں، الائی سمیت ضلع بٹگرام کے دیگر علاقہ جات بھی ان حالیہ تباہ کن بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ہزارہ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلطان العارفین خان جدون نے ایبٹ آباد میں ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے بیلہ ناران کا پورا قصبہ دریا برد ہو گیا ہے، یہ گاؤں تقریباً 400 نفوس پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک صوبہ ہزارہ مصیبت زدہ بھائیوں کے ساتھ ہمہ وقت کھڑی رہے گی، ہم صوبائی وزیراعلیٰ، گورنر خیبر پختونخوا، وزیراعظم اور صدر مملکت سے اپیل ہیں کہ حکومت فوری طور پر ہزارہ کے ان متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے اور وہاں امدادی سرگرمیاں فوری طور پر شروع کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :