انسانی حقوق کی بالادستی ہی پرامن معاشرہ کے قیام کی ضمانت ہے، اے ایس پی

جمعہ 8 اپریل 2016 14:18

ہری پور۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) اے ایس پی ہیڈ کوارٹرز مانسہرہ سونیا شمروز خان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی بالادستی ہی پرامن معاشرہ کے قیام کی ضمانت ہے، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس پوری تندہی سے کام کر رہی ہے، پولیس کے بہادر جوان ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، وہ شارپ (سوسائٹی فار ہیومن اینڈ پرسنزایڈ) کے زیر اہتمام پولیس جوانوں کیلئے منعقد ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے صدر ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ منیر لغمانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ کا مقصد پولیس جوانوں کو انسانی حقوق اور مہاجرین سے متعلق آگاہی فراہم کرتا تھا۔ ورکشاپ میں میمونہ خان پراجیکٹ، ڈائریکٹر شارپ خیبر پختونخوا، تیمور خان نمائندہ یو این ایچ سی آر برائے مہاجرین، تنویر شاہ ڈی اے مانسہرہ، قاضی طارق سی ڈی او ہزارہ و دیگر موجود تھے۔ ورکشاپ کے شرکاء نے کم وسائل کے باوجود پولیس کو بطریق احسن فرائض سرانجام دینے کے اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :