بھکر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی

جمعہ 8 اپریل 2016 12:55

بھکر۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء )پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک احمدفرازنے جہان خان ،بہل اوردیگرعلاقوں کے دورہ کے دوران گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو جرمانہ کیا جو کہ قومی خزانہ میں جمع کروادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک احمدفرازنے کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہے ،گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔جہان خان میں انہوں نے چالیس روپے کلومالٹے 120روپے کلوفروخت کرنے پردوکان دارکوتین ہزارروپے جرمانہ بھی کیا۔