دیسی کپاس کے ریشے کو بہتر بنا کر کاشت کو فروغ دیا جاسکتاہے، محکمہ زراعت

جمعہ 8 اپریل 2016 12:54

فیصل آباد۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء )کپاس کی غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے بیماریوں اور کیڑوں کے حملہ میں اضافہ ہوتاہے اسلئے کپاس کے کاشتکار صرف منظور شدہ اقسام کا معیار ی ، تصدیق شدہ بیج ہی کاشت کریں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ دیسی کپاس پر مزید تحقیق کریں اور اس کی کوالٹی کو بہتر بنائیں کیونکہ دیسی کپاس کے ریشے کی کوالٹی کو بہتر بنا کر اس کی کاشت کو فروغ دیا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ دیسی کپاس کی کاشت سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اس پر کیڑوں و بیماریوں کا حملہ بھی کم ہوتاہے اور مقامی موسمی حالات اور آب وہوا کپاس کی دیسی اقسام کی کاشت کے لیے سازگار ہے۔ کپاس کی شرح بیج میں کمی سے فصل کا اگاؤ متاثر ہوتاہے اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد کم رہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کا بیج سٹور کرتے وقت اس میں نمی کا تناسب زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔