ملاگوری جمرود میں پچاس سے زائد زمینداروں میں سبزیوں کے بیج مفت تقسیم کئے گئے

جمعہ 8 اپریل 2016 12:53

پشاور۔ 08 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء ) جمرود کے علاقے ملاگوری کے دور افتادہ علاقہ مراد ڈھنڈ میں پچاس سے زائد زمینداروں میں مختلف سبزیوں کے بیج مفت تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بخت حسین ملاگوری کے حجرے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبر ایجنسی کے ایگریکلچر آفیسر شمس الرحمن ‘ پولٹیکل نائب تحصیلدار ملاگوری شکیل الرحمن برکی ‘ ملک فضل مولا ‘ ملک حاجی عبدالمنان کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں پچاس سے زائد زمینداروں میں سبزیوں کے بیج مفت تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :