زرعی یونیورسٹی پشاور میں ٹریولنگ گندم سیمینار

جمعہ 8 اپریل 2016 12:43

پشاور۔ 08 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء ) پاکستان زرعی تحقیقی کونسل وزارت تحفظ برائے خوراک حکومت پاکستان نے یو ایس ڈی اے ‘ سی آئی ایم ایم وائی ٹی ‘ ڈبلیو پی اینڈ پی اور دیگر قومی اور صوبائی ترقیاتی ادارں کے تعاون سے ٹریولنگ گندم سیمینار زرعی یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہوا اس موقع پر قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہماری ترقی کا دارومدار زراعت پر ہے لہذا زمینداروں کو چاہئے کہ کاشت کرتے وقت وہ صحیح بیج کا انتخاب کر کے ملک میں شعبہ زراعت کو استحکام دینے میں کردار ادا کرنے سمیت فصل کی بروقت کاشت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ فصل پر بروقت کیڑے مار ادویات ‘ جنگلی جڑی بوٹیوں کی تلفی ‘ آبپاشی اور بروقت کٹائی کا خاص خیال رکھیں ‘ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ اس دفعہ ہم گندم کی مطلوبہ ٹارگٹ پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :