امریکا میں گندم کی قیمتوں میں کمی

جمعہ 8 اپریل 2016 12:30

نیو یارک۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) امریکا میں گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ کے تحت مئی کیلئے گندم کی خریداری کے معاہدے 2.3فیصد کی کمی کے بعد 4.63 ڈالر فی بیشل میں طے پائے۔

(جاری ہے)

ایک مرحلہ پر یہ قیمتیں 4.61ڈالر تک بھی گر گئی تھیں جو 31مارچ کے بعد گندم کی کم ترین قیمت ہے۔ آئی سی ای کے تحت خام چینی کی قیمتوں میں 1.3فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 14.43سینٹ فی پاؤنڈ میں طے پائے۔