بین الاقومی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی

جمعہ 8 اپریل 2016 12:30

ٹوکیو۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) بین الاقومی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ٹوکیو ایکسچینج کے تحت ربڑ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1.66ڈالر فی کلو گرام میں طے پائے۔

(جاری ہے)

سنگا پور میں سائیکام ایکسچینج کے تحت ربڑ کی قیمتوں میں 2.9 سینٹ فی کلو گرام کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 141.60سینٹ فی کلو گرام میں طے پائے۔