مالدیپ کے دارالحکومت میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی توسیع کے 80 کروڑ ڈالر کے منصوبے پر کام شروع

جمعہ 8 اپریل 2016 12:12

مالے ۔ 08 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) مالدیپ کی حکومت نے دارالحکومت مالے میں بین الاقوامی ایئرپورٹ کی توسیع کے 80 کروڑ ڈالر کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ،منصوبے پر کام کا افتتاح صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے کیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس ایئرپورٹ کے انتظامات قبل ازیں بھارتی کمپنی جی ایم آر کے پاس تھا تاہم مالدیپ کی حکومت نے بھارتی کمپنی کا ٹھیکہ ختم کرتے ہوئے ایئرپورٹ کی توسیع کا ٹھیکہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورے کے موقع پر چینی کمپنی بیجنگ اربن کنسٹرکشن گروپ کو دینے کا فیصلہ کیا جس پر بھارتی حکومت نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مالدیپ کو فراہم کی جانے والی مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دی ۔

متعلقہ عنوان :