عالمی بینک کا ترقی پذیر ممالک میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

جمعہ 8 اپریل 2016 12:09

واشنگٹن ۔ 08 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) عالمی بینک ترقی پذیر ممالک میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھائے گا۔ بینک کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سرمایہ کاری کے نتیجہ میں ترقی پذیر ممالک میں قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی 30گیگا واٹ بجلی نیشنل گرڈز میں شامل ہوگی۔

اس بجلی سے 2020ء تک 15کروڑ گھروں کو روشن کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے عالمی بینک کے منصوبے میں 40ترقی پذیر ممالک میں زرعی شعبہ کے ماحول دوست منصوبوں میں سرمایہ کاری اور 10کروڑ افراد کو ارلی وارننگ سسٹم کی سہولت فراہم کرنا بھی شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس جس میں پیرس ایگزیمنٹ پر اتفاق کیا گیا کے بعد زمین کے ماحول کے تحفظ کی کوششوں میں تیزی لائی جا رہی ہے ۔

اس منصوبہ میں ترقی پذیر ممالک میں قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے وسائل میں اضافہ ، ماحول کیلئے نقصان دہ گیسوں کے اخراج میں کمی ، ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور بڑھتی شہری آبادیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ماحول دوست شہروں جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :