ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبرکا امریکی عدالت میں تصفیہ کیلئے ایک کروڑ ڈالر ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار

جمعہ 8 اپریل 2016 12:09

سان فرانسیکو۔ 08 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی اوبرنے امریکی عدالت میں اپنے خلاف مقدمہ میں تصفیہ کیلئے ایک کروڑ ڈالر ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ امریکی شہروں لاس اینجلس اور سان فرانسیکو میں حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ اوبرنے اپنے ڈرائیورز کی مہارت کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا اور ایئر پورٹس سے مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچانے کے سلسلہ میں بھی بعض قوانین کی خلاف ورزی کی ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے اوبر کی طرف سے جاری بیان میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ کمپنی آئندہ اپنے اشتہارات میں ” سڑکوں پر محفوظ ترین سواری “ جیسے الفاظ استعمال نہیں کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ وہ اپنے ڈرائیورز کی مہارت کے حوالے سے بلند بانگ دعوے نہیں کریگی۔ کمپنی نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ انہی ایئرپورٹس پر سروس فراہم کرے گی جن ایئرپورٹس پر سروس کی فراہم کیلئے اس نے باقاعدہ اجازت لے رکھی ہے اور مسافروں کو ایئرپورٹ فیس کے مناسب انداز میں آگاہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :