یونان کا متعدد تارکین وطن کو ترکی واپس بھیجنے کا فیصلہ

جمعہ 8 اپریل 2016 11:49

ایتھنز ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) یونان کی حکومت نے غیر مکمل سفری دستاویزات کے باعث متعدد تارکین وطن کو ترکی واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یونانی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ تارکین وطن کے بارے ترکی اور یورپی یونین کے مابین ہونے والے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے جس کی روشنی میں یورپی ممالک صرف مکمل سفری اور شناختی دستاویزات کے حامل تارکین وطن کو قبول کر نے کے پابند ہونگے۔

متعلقہ عنوان :