امریکی حکومت کا کانگو میں طویل عرصے سے بر سر اقتدار ڈینس ساسو کی کامیابی پر اظہار افسوس

جمعہ 8 اپریل 2016 11:49

واشنگٹن ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) امریکا نے کانگو کے انتخابات میں کانگو کے طویل عرصے سے بر سر اقتدار رہنما ڈینس ساسو کی کامیابی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈینس ساسو کی کامیابی غیر شفاف انتخابات کا نتیجہ ہے کیونکہ انتخابی عمل میں بے قاعدگیوں کا ارتکاب کیا گیا اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنوں کو بھی انتخابی مہم کے دروان حراست میں لیا گیا جو صریحا غیر قانونی تھا۔

متعلقہ عنوان :