اقوام متحدہ کا عراقی شہر فلوجہ میں المناک انسانی صورت حال پر اظہار تشویش

جمعہ 8 اپریل 2016 11:49

اقوام متحدہ ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ نے عراق کے صوبہ الانبار میں واقع شہر فلوجہ میں المناک انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار اور اس علاقے میں پرامن انسانی گزرگاہ کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عراق میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی نمائندہ لیز گرانڈی نے دہشت گرد گروہ داعش کے زیر قبضہ شہر فلوجہ کی المناک صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس شہر کے محاصرہ شدہ لوگوں کے لئے انسانی ہمدردی کے بنیاد پر امداد کی اپیل کی۔

لیز گرانڈی نے کہا کہ فلوجہ میں راہداری ملنے کے بعد اقوام متحدہ اس شہر کے لوگوں کے لئے فوری امداد بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ فلوجہ شہر دارالحکومت بغداد سے 69کلو میٹر کے فاصلے پر صوبہ الانبار کے مغرب میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :