امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرہ

جمعہ 8 اپریل 2016 11:46

سان فرانسسکو ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) امریکی ریاست سان فرانسیسکو کی یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء اور اساتذہ نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔سان فرانسیسکو یونیورسٹی میں طلباء اور اساتذہ نے یہ مظاہرہ اس وقت کیا جب صیہونی حکومت کا ایک اعلی عہدیدار نائر برکات یونیورسٹی کے دورے پر تھا۔

(جاری ہے)

طلباء نے مطالبہ کیا کہ نائربرکات کو فوری طور پر یونیورسٹی سے باہر نکالا جائے۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور فلسطینی علاقوں پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔مظاہرین نے صیہونی حکومت نسل پرست حکومت قرار دیا۔واضح رہے کہ امریکا کے بہت سے گرجا گھروں اور اعلی تعلیمی اداروں نے پہلے ہی اسرائیل کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :