بھارت کا ایران کے ساتھ تجارت کے لیے 45 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان

جمعہ 8 اپریل 2016 11:46

تہران ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) بھارت نے ایران کے ساتھ تجارت کے لیے45 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔یہ رقم یا لائن آف کریڈٹ ہندوستانی کمپنیوں کے ایرانی منڈی میں داخل ہونے میں مدد دے گی۔اس کا ایک اور مقصد ایران کے لیے اشیا کی برآمدات اور دیگر سروسز نیز فولاد کی صنعت کے شعبے میں دونوں ملکوں کے تعاون میں مدد دینا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیل اتھارٹی آف انڈیا اور جندال سٹیل کمپنی نے ایران کو ڈھائی لاکھ ٹن سٹیل برآمد کرنے کے لیے ایران کے ساتھ 2015 میں 225 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا کہ حکومت کی جانب سے اس لائن آف کریڈٹ کے حتمی شکل اختیار نہ کرنے کی بنا پر ابھی تک یہ برآمدات شروع نہیں ہو سکی ہیں۔بھارتی حکومت نے فروری 2016 میں ایران کی چابہار بندرگاہ کی توسیع کے لیے150 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :