اقتصادی اصلاحات میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، بھارتی وزیر خزانہ

جمعہ 8 اپریل 2016 11:46

نئی دہلی۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات کے نفاذ کو جماعتی سیاست سے بالا تر رکھنے کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے کانگریس کی جانب سے اشیا اور خدمات پر جی ایس ٹی کی مخالفت بارے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اقتصادی اصلاحات جیسے مسائل پر قومی سطح پر متفقہ رائے قائم کریں اور ان کو جماعتی سیاست سے بالاتر رکھیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ایس ٹی سے متعلق آئینی ترمیمی بل کانگریس کی زیر قیادت اتحاد یوپی اے نے ہی پیش کیا تھا لیکن اب کانگریس ہی اس بل کی مخالفت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کی مخالفت کی وجہ سے این ڈی اے کی حکومت کے لئے مشکل صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔بھارتی وزیر خزانہ نے اقتصادی اصلاحات پر مثبت بحث کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ یو پی اے حکومت میں وزیر خزانہ کے طور پر جی ایس ٹی بل کو تیار کرنے والے پی چدمبرم لگژری اشیاء کو جی ایس ٹی سے باہر رکھنے کی کس طرح وکالت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :