عراقی فوج کا تاریخی شہر ھیت پر کنٹرول

جمعہ 8 اپریل 2016 11:45

بغداد۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) عراق کی سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر الرمادی کے قریب دریائے فرات کے مغربی کنارے پر واقع تاریخی شہر ھیت میں تازہ آپریشن کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کو نکال باہر کیا ہے اور شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بلند عمارتوں پر عراق کے قومی پرچم لہرا دیے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ مطابق عراق کی جوائنٹ آپریشنز اسپیشل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس اور بریگیڈ 16 کے اہلکاروں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ھیت شہر سے داعش کے دہشت گردوں کو نکال باہر کیا ہے۔

لڑائی میں داعش کو غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان کا بھی سامناکرنا پڑا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس کے بریگیڈ 73 کی یونٹ 16 کے فوجیوں نے ھیت شہر میں داعش کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوج اور دیگرسیکیورٹی ادارے پسپا ہوتے دہشت گردوں کا تعاقب کررہے ہیں اور فورسز تیزی کے ساتھ شہر کے آس پاس کے علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا صفایا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :