سابق امریکی سفیر نے شام میں کردوں کی خود مختار ریاست کو قابل عمل قرار دے دیا

جمعہ 8 اپریل 2016 11:45

واشنگٹن ۔ 8 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء) شام میں امریکا کے سابق سفیررابرٹ فورڈ نے کہا ہے کہ شام میں کرد قوم کا داخلی خود مختاری کا مطالبہ قابل عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں ہونے والے شام کے بحران کے حوالے سے آئندہ مذاکراتی دور میں بشارالاسد کے سیاسی انجام کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رابرٹ فورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا شام میں اپنی فوج برقرار رکھنے پر اصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران مسئلے کے حل کے لیے لچک دکھانے کو تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی منظوری کے بغیر روس بھی بشارالاسد پر اپنی شرائط مسلط نہیں کرسکتا۔ شام کے حوالے سے امریکی پالیسی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں رابرٹ فورڈ کا کہنا تھا کہ دمشق سے متعلق وائٹ ہاوٴس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :