برطانوی وزیراعظم نے اپنے والد کے آف شور فنڈ میں شئیرز ہونے کا اعتراف کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 8 اپریل 2016 11:39

برطانوی وزیراعظم نے اپنے والد کے آف شور فنڈ میں شئیرز ہونے کا اعتراف ..

لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08اپریل۔2016ء) برطانیہ کے وزیراعظم نے اپنے والد کے آف شور فنڈ میں شئیرز ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم ان کا کہنا ہے وزیراعظم بننے سے پہلے شئیرز کو فروخت کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے والد کے فنڈ میں یونٹ ہونے کا اعتراف پانامہ پیپرز کے انکشاف کے پانچ دن بعد سامنے آیا۔

(جاری ہے)

کیمرون کے مطابق آف شور انویسٹمنٹ فنڈ میں ان کے پانچ ہزار یونٹ تھے۔ جو انہوں نے وزیراعظم بننے سے پہلے جنوری 2010میں فروخت کردیے ،ان یونٹس کی مالیت30ہزار پونڈز کے قریب تھی۔پانامہ پیپرز میں ڈیوڈ کیمرون کے والد کا نام آنے کے بعد پہلے اسے وزیراعظم کا ذاتی معاملہ قرار دیا گیالیکن پھر ایک وضاحتی بیان جاری ہوا جس میں بتایا گیا کہ فنڈ میں وزیراعظم کیمرون کا نہ تو کوئی شئیر ہے اور نہ ہی ان کے بیوی بچوں کو کوئی پرافٹ ملتا ہے۔