کوئٹہ،پی پی رہنماء صادق عمرانی کی کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ریلی پر فائرنگ کی مذمت

جمعرات 7 اپریل 2016 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹروں کی ریلی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کے حق میں ہے اور پیپلزپارٹی کوئٹہ میں ہونیوالے ڈاکٹروں کی ریلی پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ جیسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں حکومت فوری طورپر انکوائری کرکے واقعات میں ملوث افسران کیخلاف فوری طورپر کارروائی کرکے تحقیقات کرائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :