21اپریل کوتحفظ مدارس کانفرنس کی تیاریاں،جے یو آئی کوئٹہ کی جانب سے معززین،قومی رہنماوٴں اور تاجربرادری کے اعزازمیں ظہرانہ

کانفرنس کی تیاریوں پرمشاورت،ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اورمختلف تجاویزدی گئیں

جمعرات 7 اپریل 2016 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے21اپریل کوتحفظ مدارس کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت کوئٹہ کے معززین،قومی رہنماوٴں اور تا جربرادری کے اعزازمیں ظہرانہ دیاگیاجس میں مولاناولی محمدترابی،سیٹھ اجمل خان بازئی،حاجی نورگل خلجی،ناصرمسیح،حاجی منیرحمدبنگلزئی،سیدمقصودآغا،حاجی نصیب اللہ اچکزئی،حاجی عبدالصادق نورزئی،اصغرخان ترین،عبدالرحمن بڑیچ،،میریسین مینگل،حاجی سرکئی،سیدتاج آغا،حاجی ولی محمدبڑیچ،عزیزاللہ پکتوی،حاجی لالاخان بادیزئی،سیدعبدالواحدآغا،حاجی سازالدین،مولانامحمدسلیم،مفتی عبدالغفورمدنی،حافظ محمدطاہرزیرے،حاجی نصرالدین کاکڑ،رحیم آغا،ملک عبدالواحدبازئی،حاجی عبدالمالک ترین،رحیم الدین ایڈوکیٹ،عبدالغفارایڈوکیٹ،محمدہاشم،حاجی نصیب اللہ خلجی،عبدالواسع سحر،حافظ حمداللہ،حاجی عبدالحنان آغا،حاجی وکیل احمدحاجی شیرحسن،میرحشمت جان لہڑی،حاجی عبداللہ خلجی،کونسلرقاضی قاہراچکزئی،کونسلرمیرفاروق لانگو اور عزیز احمد سارنگزئی شریک تھے،اس موقع پرکانفرنس کی تیاریوں پرمشاورت کی گئی اورہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اورمختلف تجاویزدی گئیں،اجلاس سے مولاناولی محمدترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مدارس قرآنی تعلیمات کی درس گاہیں ہیں جس کادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کوئٹہ شہرکے اندردرجنوں مدارس پربلاوجہ چھاپے مارے گئے اورمعصوم طلبہ کوگرفتارکیاگیااورڈی سی کوئٹہ کے ایماء پرچارسوعلماء کرام پرجھوٹے مقدمات درج کئے گئے اس پریشان کن صورتحال میں جمعیت نے مدارس کے تحفظ کے لئے 21اپریل کوتحفظ مدارس کانفرنس کے انعقادکااعلان کیاجس سے جمعیت اووفاق المدارس کے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے،درین اثناء مولاناولی محمدترابی،اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث مولانامغفوراللہ،بنوری ٹاوٴن کے شیخ الحدیث مولانافضل محمدیوسفزئی نے کوتوال میں سیدعبدالخالق آغاکے مدرسہ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علماء مدارس اوراسلامی تہذیب کے تحفظ کے لئے اٹھ کھڑے ہو،درین اثناء مولاناترابی،حافظ تاج الدین،شیخ مولاناعبدالمجید،مولاناشاہ محمد اور مولانا محمدنسیم نے مدرسہ تعلیم القرآن پشتون باغ اورجے ٹی آئی سریاب مل کے زیراہتمام آوازجے ٹی آئی کانفرنس سے مولانا ترابی، مولانا شریف اللہ،حافظ قدرت اللہ لہڑی،حافظ محمدطاہرزیرے،فضل الرحمن سمالانی اورحسین احمدمینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 21اپریل کوتحفظ مدارس کانفرنس مدارس کے تحفظ کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی،دریں اثناء ضلعی نائب امیرمولاناحبیب اللہ مینگل،شیخ مولانا عبدالباقی،حافظ محمدیعقوب،مولوی امداداللہ پرکانی اورمولاناخیل احمدنے جمعیت برماہوٹل کے زیراہتمام مدرسہ دارالعلوم حقانیہ میں عظمت قران کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچانوے فیصدمدارس کاتعلق جمعیت سے ہے مدارس کوتنگ کرناجمعیت کے خلاف انتقامی کارروائی ہے جوقوم پرستوں اورڈی سی کوئٹہ کے لئے یہ عمل مہنگاپڑے گامدارس کے خلاف انگریزایجنٹوں کے عزائم بھی ناکام بنادئیے تھے قوم پرستوں کے عزائم بھی ناکام بنادیں گے۔

متعلقہ عنوان :