کوئٹہ شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے حوالے سے یو این ڈی پی کا کردار قابل تعریف ہے،مےئر ڈاکٹر کلیم اللہ خان

جمعرات 7 اپریل 2016 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء ) مےئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے حوالے سے یو این ڈی پی کا کردار قابل تعریف ہے اور جو ادارہ بھی اس حوالے سے تعاون کرے گا اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز یو این ڈی پی کی نمائندہ مس ہلیریا سے ملاقات کے دوران کہی س موقع پر دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مےئر کوئٹہ نے کہا ہے کہ سٹیلائٹ ٹاؤن بلاک 2میں صفائی کے علاوہ یون این ڈی پی کے تعاون سے چلنے والے پائلٹ پراجیکٹ کو دیگر علاقوں تک وسعت دی جائے گی اور اس حوالے سے یو این ڈی پی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سٹیلائٹ ٹاؤن بلاک2میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور یو این ڈی پی کا مشترکہ پراجیکٹ گذشتہ دو ماہ سے جاری ہے جس میں کمیونٹی کی رضاکارانہ شرکت بھی شامل ہے ملاقات کے دوران مےئر کوئٹہ کو پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ اور تجاویز بھی دی گئیں۔ اس موقع پر پلاسٹک تھیلوں کی بجائے کاغذ کے تھیلوں کی مفت تقسیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ مس ہلیریا نے شہر میں صفائی کے حوالے سے ضروری سامان اور مشنری کی فراہمی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :