پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 624ٹریفک حادثات رونما ہوئے ،487 افراد شدید زخمی

جمعرات 7 اپریل 2016 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز624ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں487 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ216افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران10افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 263 ڈرائیورز،26کم عمرڈرائیور،346مسافراور104پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ134ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت127متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد58حادثات میں69متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 35 حادثات میں39متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل713متاثرین میں580مرد اور133خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں103افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور435فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 175زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں515موٹر سائیکلز،88آٹو رکشے،66موٹر کاریں،42مسافربسیں،25ٹرک اور75دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :