ملک عبدالولی کاکڑ کی ینگ ڈاکٹرز کے پرامن احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت

انسانیت کے مسیحاؤں کو مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کی اجازت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، نائب صدر بی این پی

جمعرات 7 اپریل 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے ینگ ڈاکٹرز کے پرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا انسانیت کے مسیحاؤں کو اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کی اجازت نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج شروع کیا تو ان پر پولیس کی جانب سے بلاجواز طورپر لاٹھی چارج اور شیلنگ کرکے ان کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے یہاں جاری ہونے والے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز جو کہ انسانیت کے مسیحا ہیں وہ اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کررہے تھے حکومت کا فرض ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم کرے نہ کہ ان کے پرامن احتجاج پر ان کو روکنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا راستہ اپنائے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے جمہوری معاشرے میں اس طرح کی کارروائیاں درست عمل نہیں ۔

متعلقہ عنوان :