Live Updates

جے یو آئی کوئٹہ کے یونٹوں کے سالاروں اوران کے معاومین کامشترکہ اجلاس

21اپریل کوتحفظ مدارس کانفرنس کی سیکورٹی اورانتظامات کاجائزہ لیاگیا 19اپریل کوتمام یونٹوں کے سالاروں اوران کے معاونین کے مشترکہ اجلاس میں انتظامات کوحتمی شکل دی جائے گی ،پانچ سورضاکار جلسہ گاہ میں تعینات کئے جائیں گے،اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 7 اپریل 2016 22:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) جمعیت ضلع کوئٹہ کے یونٹوں کے سالاروں اوران کے معاومین کامشترکہ اجلاس ضلعی سالاررحیم الدین ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہواجس میں سینئرنائب امیرمولانامحمدسلیم نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں 21اپریل کوتحفظ مدارس کانفرنس کی سیکورٹی اورانتظامات کاجائزہ لیاگیااورفیصلہ کیاگیاکہ 19اپریل کوتمام یونٹوں کے سالاروں اوران کے معاونین کامشترکہ اجلاس میں ہوگاجس میں انتظامات کوحتمی شکل دی جائے گی اورپانچ سورضاکار کوجلسہ گاہ میں تعینات کئے جائیں گے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ انصارالاسلام کے رضاروں کو19اپریل خصوصی کارڈجاری کئے جائیں گے اورمختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اجلاس میں تمام یونٹوں پرزوردیاگیاکہ وہ تحفظ مدارس کانفرنس کے انتظامات کے لئے ہریونٹ سے پانچ ،پانچ رضاکارفراہم کریں اجلاس سے سینئرنائب امیرمولانامحمدسلیم اوررحیم الدین ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت میں شعبہ انصارالاسلام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے جمعیت کے جلسوں اورکانفرنسوں کی سیکورٹی کاانحصاررضاکاروں پرہے گزشتہ مفتی محمودکانفرنس میں قائدجمعیت پرخودکش حملے میں جمعیت ہرنائی کے رضاکارشاہ محمدشہیدنے اپنی جان کی قربانی دیکرقائدجمعیت اوردیگررہنماوٴں کی حفاظت کی جس ہرجمعیت کوفخرہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :