صنعتی پلاٹ کے مالک کی درخواست پر صوبائی محتسب کی کارروائی،درخواست گزار کو تصیح کردہ چالان جاری کر دیا گیا

جمعرات 7 اپریل 2016 22:26

کراچی ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) صوبائی محتسب اسد اشرف ملک نے نوری آباد میں صنعتی پلاٹ کو منسوخی سے بچانے کے لئے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سائٹ آفس نوری آباد نے عارف دیوان کو پلاٹ نمبر K-334 کی الاٹمنٹ کی تھی جس کے واجبات اور جرمانہ کی مد میں 12 لاکھ روپے کا چالان جاری کیا جس کی درخواست صوبائی محتسب کو بمع دستاویزات دی گئی جس کی رو سے یہ جرمانہ اور چالان کی رقم درست نہیں تھی اور درخواست کی گئی تھی کہ یہ جرمانہ معاف کیا جائے۔

صوبائی محتسب نے درخواست گزار اور سائٹ آفس نوری آباد کے موٴقف کی تفصیلی سماعت کی اور قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کو ہدایت دی گئی کہ درخواست گزار عارف دیوان کو تصیح کردہ نیا چالان جاری کیا جائے جس کے بعد عارف دیوان کا نیا چالان جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :