کوئٹہ،پشتون ایس ایف کی ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے مظاہرے پرسرکاراورحکومت کے لاٹھی چارج کی مذمت

جمعرات 7 اپریل 2016 22:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پرامن احتجاج پر سرکار اور حکومت کی طرف سے ہوائی فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کی وجہ سے دو ڈاکٹرزکی زخمی اورڈاکٹروں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ڈاکٹر کو تحفظ دینے کی بجائے تشدد پر اتر آئی حالانکہ ینگ ڈاکٹرز گزشتہ چار مہینوں سے ایم آر آئی مشینوں اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی مطالبہ کر رہے تھے چار مہینوں سے پرامن احتجاج کے بعد حکومت کی جانب سے عدم توجہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کر ہے تھے اور حکومت وقت کو ینگ ڈاکٹرز کی گزشتہ سات ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ایڈہاک کی بنیاد پر ڈاکٹرز کی تعیناتی منسوخ کر نے والے سے اسمبلی کے ارکان کو یاداش پیش کر نے جا رہے تھے لیکن جی پی او چوک پر انہیں زبردستی روکنے کی کوشش کی جس پرڈاکٹروں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ڈاکٹروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :