بنوں کے ضلعی اور تحصیل انتخابات میں کامیابی جمہوریت کی فتح ہے،اکرم خان درانی

جمعیت علماء اسلام اور دیگر اتحادی جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 7 اپریل 2016 22:15

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی نے کہا ہے کہ بنوں میں ضلعی اور تحصیل انتخابات میں کامیابی جمہوریت کی فتح ہے جمعیت علماء اسلام اور دیگر تمام اتحادی جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہے بنوں کے پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کے بیٹوں اور بیٹیوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مقابلے میں مجھے جو عزت بخشی ہے میں اس کا انتہائی مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ضلعی اور تحصیل انتخابات ہونے کے بعد سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے کیا اس موقع پر ضلعی ناظم عرفان دُرانی ، نائب ناظم پیرمنیر شاہ ، تحصیل ناظم ملک احسان خان ، نائب ناظم ڈاکٹر ریاض علی ، اے این پی کے ضلعی صدر عبدالصمد خان ، مسلم لیگ کے صوبائی کونسلر پیر خوبان شاہ ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ناصر خان، پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلر حضرت امیر،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان ،قومی وطن پارٹی کے تحصیل کونسلر الطاف خان کے علاوہ درجنوں کونسلر اور پارٹی راہنما موجود تھے وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے بنوں میں کونسلروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے 30,30 کروڑ روپے کے منصوبے دیئے جبکہ بعض کونسلروں کو 10,10 کروڑ روپے کی نقدی سے نوازا کیاگیاتاہم پرویز خٹک نے یقینی شکست دیکھ کر ڈی پی او بنوں سے کینٹ میں انتخابات ممکن نہ ہونے کی چھٹی الیکشن کمیشن کو لکھوائی کہ اس میں خون خرابہ ہوسکتا ہے جس کیلئے سیکورٹی کے انتظامات ناممکن ہے جس کی ڈپٹی کمشنر نے بھی موقف کی تائید کی ہے لیکن میں الیکشن کمیشن کامشکور ہوں جنہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہرصورت عملدرآمد کرنے کا دو ٹوک جواب دیا جبکہ پاک فوج کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے کینٹ میں تو کیا بکاخیل میں بھی الیکشن کرانے کی ذمہ داری لی اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی اور سارا دن ڈسٹرکٹ کونسل ہال کے ساتھ متصل اپنے دفتر میں موجود رہے اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کونسلروں کو تلقین کی تھی کہ آج کے دن صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں جو اُنہوں نے ثابت بھی کیا پی ٹی آئی کونسلروں نے اقلیتی کونسلر کو ہال میں تشدد کانشانہ بنایا اور ان کی عزت ووقار کو نقصان پہنچایا جبکہ الیکشن سے قبل ہمارے کونسلروں کو دھمکیاں دی گئی ان کے گھروں پر فائرنگ کی اور ان کے عزیز و اقارب اغواء ہوئے مگر ہمارے بہادر ڈی پی او جس سے ہم لوگوں کو ڈراتے تھے وہ کچھ نہ کرسکے اور سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب اور ان کے لوگوں کو گرفتار کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ کونسلروں نے خاتون ڈسٹرکٹ کونسلرمعروف سلیم کو ہال میں گالیاں اور دھمکیاں دی ہیں جنہوں نے تحریری طور پر کسی بھی قسم کا نقصان پہنچنے پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ملک شاہ محمد خان ، ڈسٹرکٹ کونسلرز گل باز خان ، فریداللہ آمندی اور نادیہ خان زوجہ اسرار پر دعویداری کا عندیہ دیا ہے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کس قسم کی سیاسی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں یہی کہ وہ ہتھیار اُٹھائیں اور ڈاکو بن جائیں اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ شب 3 بجے ہمارے کونسلروں کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کیاگیاجبکہ وہ کونسلر صبح انتخابات کے اجلاس میں موجود تھا کہ مجھے کسی نے بھی اغواء نہیں کیا لہذا جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اُنہوں الیکشن کمیشن کا انتخابات کرانے پر بھی شکریہ ادا کیا