کوئٹہ،بلوچ پشتون اتحادوقت اورحالات کی اہم ضرورت ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی

کلی نوحصار میں منعقدہ عوامی اجتماع اور پارٹی کے یونٹ کے افتتاح کے موقع پررہنماؤں کے خطاب

جمعرات 7 اپریل 2016 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچ پشتون اتحاد وقت اور حالات کی اہم ضرورت ہے اور آنیوالے چیلنجز مشکلات اس بات کی تقاضا کرتا ہے کہ برادر اقوام متحد ہوئے بغیر کسی بھی صورت میں استحصالی پالیسیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہمارے جدوجہد کا مقصد اقتدار کی رسائی نہیں ہے بلکہ یہاں کے عوام کی ننگ وناموس کا دفاع اور قومی حقوق کا حصول ہے اور اس کیلئے ہمارے اکابرین نے انگریزی استعمار کے دور سے لے کر ہر آنیوالی آمر قوتوں کے مظالم کا مقابلہ کیا اور کبھی بھی قومی حقوق کے حصول کیلئے سودا بازی نہیں کی ایک مضبوط قومی جماعت کے بغیر کسی بھی صورت میں ساحل اور وسائل کی حفاظت نہیں کر سکتے پارٹی کے کارکنان اپنی تمام تر جملہ توانائیوں کو یہاں کے باشعور عوام کو اپنے قومی حقوق کی جدوجہد کی طرف راغب کر تے ہوئے صرف کریں آج کے نام نہاد جمہوری دور حکومت میں بھی یہاں کے تمام مکاتب فکر کیساتھ اپنے جائز اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کو بزور طاقت کچلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی واضح مثال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کر نے اور ان پر تشدد کرنے کا واقعہ قابل مذمت اقدام ہے حکومت میں شامل جماعتیں عوام اور تنظیموں کے جائزمطالبات حل کر نے میں ناکام ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے وہ ہر پرامن مظاہرے کو پر تشدد بنا کر اپنی حکومت کی ناکامیوں اور نا اہلی کو چھپانے کیلئے ایسے ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں بی این پی ہر اس پرامن احتجاج کی حمایت کرتے ہیں جو اپنے جائز حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلتے ہیں اگر جمہوری دورمیں بھی احتجاج کو تشدد میں تبدیل کر کے حکومت اپنے عزائم حاصل کر نا چا ہتے ہیں تو یہ واقعہ قابل مذمت اقدام ہے ان خیالات کا اظہار کلی نوحصار میں منعقدہ عوامی اجتماع اور پارٹی کے یونٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ،مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ، مرکزی کمیٹی کے رکن وضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری، دوست محمد بلوچ،محمد اقبال بلوچ،شاہجہان جمالدینی اور مرتضیٰ سارنگزئی نے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ضلعی جوائنٹ سیکرٹری محمد لقمان کاکڑنے سرانجام دیئے اس موقع پر مرتضیٰ سارنگزئی نے اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا ہے کہ آج اس اکیسویں صدی میں بھی بلوچ پشتون عوام قدرتی دولت کے خطے کی مالک ہونے کے باوجود بھی دو وقت کی روٹھی کیلئے پریشان ہے اور ہمارے وسائل کا بے دریغ لوٹ کھوسٹ واستحصال کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ حکمرانوں کو یہاں کے عوام کی فلاح وبہبود ترقی وخوشحالی، تعلیم، صحت ، روزگار ، تجارت اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کر نے سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ یہاں کے وسائل انہیں چاہئے اور جب بھی یہاں کے فرزندوں نے اپنے جائز اور اپنے وسائل پر حق ملکیت کیلئے پرامن سیاسی جمہوری انداز میں آواز بلند کی تو یہاں کے عوام کی سیاسی جمہوری آواز کو تسلیم کرنے کی بجائے ہمیشہ آمرانہ انداز میں یہاں کے لو گوں کی مسائل اورمشکلات کی طرف دھکیل کر ظلم وستم کا نشانہ بنایا لیکن تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ بلوچ پشتون اکابرین نے ہمیشہ جب بھی مشترکہ انداز میں متحد ہو کر استعماری قوتوں کیلئے جدوجہد کی اور آواز بلند کی تو شکست استحصالی قوتوں کی ہوئی آج بھی وقت اور حالات اس بات کی تقاضا کر تی ہے کہ برادر اقوام بلوچ وپشتون اپنے چھوٹے چھوٹے گروہی اختلافات اور مفادات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اپنے قومی بقاء سلامتی کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کی خاطر اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اقتدار کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ ہم ایسے اقتدار کی خواہش مند نہیں ہے جو عوامی مسائل حل کر نے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی بی این پی کو اس لئے دیوار سے لگانے اور انتقامی کا رروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پارٹی کے کارکن قتل وغارت گیری وماروائے عدالت اغواء نماء گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ پارٹی نے یہاں کے عوام کی قومی اور اجتماعی مفادات کو اولیت دی اقتدار سے پہلے بلند وبانگ دعوے کر نے والے جماعتیں جمہور ، حصول، میرٹ اور قانون کی دعوے کر تے ہوئے نہیں تکتے لیکن آج اقتدار پر رسائی کے بعد وہ اپنے ماضی کے اور عوام کیساتھ کئے گئے وعدے وحید فراموش کر گئے کیونکہ ان کا مقصد اقتدار کا حصول تھا اور وہ اپنے اس مقصد پہنچنے میں کامیاب ہو چکے ہیں لیکن بی این پی عوام سے یہ وعدہ کر تا ہے کہ پارٹی اقتدار میں ہو یا اقتدار س باہر یہاں کے عوام کی ننگ وناموس ، عزت ، قومی حقوق کی دفاع کیلئے جدوجہد کرینگے اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے قتل وغارت گیری اغواء نما گرفتاریوں اور دیگر مظالم کے خلاف آج بلوچستان بھر میں احتجاجی کی طور پر شٹرڈاؤن ہڑتال ہو گا تاکہ دنیا کو یہ باور کرایا جا سکے کہ آج بھی بی این پی جیسے سیاسی جمہوری قومی جماعت کے نہتے کارکن جاری مظالم اور ناانصافیوں کا شکار ہے لہٰذا یہاں کے باشعور تاجر برادری آج کے ہونیوالے شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا کر عوام دوستی کا ثبوت دے اس موقع پر پارٹی کے رہنماء حاجی اللہ بخش لہڑی،جعفر کرد،جاوید بلوچ،ڈاکٹر رب نوازمری،میر کاول خان مری،عبدالمنان مری،شری حمد مری، ڈاکٹر غلام جان مری اور دیگر علاقے کے معتبرین اور پارٹی کے کارکن موجود تھے آخر میں نوحصار کے یونٹ کیلئے تین رکنی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین موسیٰ بلوچ،دوست محمد بلوچ اور جاوید بلوچ نے یونٹ کے الیکشن کروائے محمد اقبال یونٹ سیکرٹری، بہار جان ڈپٹی یونٹ سیکرٹری،شاہجہان جمالدینی ضلعی کونسل منتخب ہوئے پارٹی کے رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو فعال بنانے میں بھر پور کردار ادا کرینگے

متعلقہ عنوان :