تہرے قتل کے واقعہ کے بعد پولیس نے مبینہ قاتل کی گرفتاری عمل میں نہ آنے پراسکے بڑے بھائی کو گرفتار کرلیا

جمعرات 7 اپریل 2016 22:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) اسلام پورہ میں تہرے قتل کے واقعہ کے بعد پولیس نے مبینہ قاتل کی گرفتاری عمل میں نہ آنے پر اس کے بڑے بھائی کو گرفتار کرلیا ۔ لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں بدھ کی شام تکہ شاپ کے تین ملازموں کو چھریوں کے وار کر کے قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کیں تو ایک ملازم جاوید موقعہ سے غائب پایا گیا ۔

پولیس کو شبہ ہے کہ جاوید تہرے قتل میں ملوث ہے ۔ زخمی ملازم زین العابدین نے بتایا ہے کہ جاوید نے مقتولین کی آنکھوں میں مرچیں ڈالیں اور پھر چھری کے وار کرکے تینوں کو قتل کیا اور وہ جب پہنچا تو اس نے اس کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ممکن ہے واردات میں زین العابدین کا بھی ہاتھ ہو جس سے حالت بہتر ہونے پر تفتیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :