Live Updates

لوک ورثہ میلہ،ساتویں روز گلگت بلتستان اور کشمیر کی شام موسیقی کا اہتمام کیاگیا

جمعرات 7 اپریل 2016 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) لوک ورثہ کے زیر اہتمام لوک میلہ کے ساتویں روز گلگت بلتستان اور کشمیرمیوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیر کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ، صدف شیخ وزیر کھیل یوتھ و ثقافت اور گلگت بلتستان کے سنئیر وزیر پانی و بجلی مالیات اکبر تابان نے شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سعید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

صدف شیخ وزیر کھیل یوتھ و ثقافت آزاد کشمیر نے لو ک میلہ میں پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ ،سندھ ،کشمیر اورگلگت بلتستان پویلین کا دورہ کیا ۔ سنئیر وزیر گلگت بلتستان نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹر فوزیہ سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تما م صوبوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت سے روشناس کروانے کا اہم پلیٹ فارم ہے جو لوک ورثہ مہیا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی لوک موسیقی پاکستان کی ثقافت کی ترجمان ہے اور لوک فنکار ہمارا اثاثہ ہیں۔ساتویں روز کی شامِ موسیقی گلگت بلتستان اور کشمیر کے لو ک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اور اپنی آوا زکا جادو جگایا۔لو ک میلہ کے ساتویں روز راولپنڈی اسلام آباد اور ملک بھر کے مختلف شہروں کے آئے ہوئی لوگوں کی بڑی تعداد نے لوک میلہ میں شرکت کی ، اور مختلف اسٹال پر خریداری کی اور لو ک فنکاروں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے لوک میلہ میں عید کا سما ں تھا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے لوک میلہ کے انقعاد کو بہت سراہا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات