مانسہرہ میں شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری، پولیس خاموش

جمعرات 7 اپریل 2016 22:01

مانسہرہ۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) مانسہرہ میں شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پولیس کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، امیروں نے قانون کو اپنے گھروں کی لونڈی بنا رکھا ہے، غریب کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، انہیں نہ دن کا آرام ہے اور نہ ہی رات کا سکون میسر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں گذشتہ روز شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا، فائرنگ پر پابندی کے باوجود شادی بیاہ میں فائرنگ جاری رہی۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ نے غریبوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، امیروں نے قانون کو اپنے گھروں کی لونڈی سمجھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پوری رات فائرنگ ہوتی رہی لیکن پولیس اور انتظامیہ سوئی رہی، مانسہرہ پولیس اپنی آنکھوں کو کھولے اور فائرنگ کرنے والوں کو لگام دے۔

متعلقہ عنوان :