جماعت پنجم و ہشتم کے پیپر ز کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری

جمعرات 7 اپریل 2016 21:58

وہاڑی ۔07اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء)ایگز یکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن شو کت علی طا ہر کے مطابق پنجاب ایگز امینشن کمیشن کے تحت جماعت پنجم و ہشتم 2016ء کے پیپر ز کی ری چیکنگ کے لیے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پیپرز کی ری چیکنگ کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواست دینا ہو گی اور فی پیپر درخواست کے ساتھ ہرمضمون کے لیے50روپے فیس بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبرCD-03133-000-0اور پرانچ کوڈ 0062چیف ایگز یکٹو آفیسر پنجاب ایگز امینشن کمیشن وحدت روڈ لاہور کے نام پر جمع کروانی ہوگی۔

درخواست اپنے متعلقہ کلسٹر ای سی سی میں جمع کروانا ہو گی۔ درخواست کے ساتھ رزلٹ کارڈ کی کا پی اور بینک میں جمع کروائے گئے ۔چالان کی اصل کا پی لگا نا ہوگی درخواست دہندہ متعلقہ پرفارمے کو پرُ کرکے درخواست جمع کروائے گا جس پر مکمل کوائف درج کرنا لا زمی ہے۔ پیپرری چیکنگ کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20اپریل ہے ۔