ضرب عضب کی کامیابی سے ملک میں جاری دہشت و بربریت کا طلسم ٹوٹ گیا، ابرار احمد

جمعرات 7 اپریل 2016 21:50

راولپنڈی ۔7 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے امور کشمیر و رکن قومی اسمبلی ملک ابراراحمد نے کہا ہے کہ ضرب عضب کی کامیابی سے ملک میں جاری دہشت و بربریت کا طلسم ٹوٹ گیا ہے جس پر وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیرداخلہ مبارکباد کے مستحق ہیں،دنیا میں ہر انسان کچھ حقوق اور فرائض لے کر پیدا ہوا ہے۔

ہر ایک کو تمام حقوق ملنے چاہئیں اور اس کو اپنے فرائض بھی پوری طرح سے نبھانا چاہئیں۔نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے جس کا انعقاد بھی ضروری ہے کیونکہ انہی بچوں نے کل ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے ان کو نہ صرف عالمی چیلنجز کا اداراک ہونا چاہیے بلکہ ان سے نمٹنے کا سلیقہ بھی آنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ڈھوک الہٰی بخش گرلزکالج میں منعقدہ سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر فریہ نگہت اور وائس پرنسپل میمونہ یاسمین بھی موجود تھیں،رکن قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نو ا ز شر یف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث وفاقی دارالحکومت سے ملحقہ جڑواں شہر راولپنڈی کے تمام سکولوں اور کالجوں کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق سہولیات دینے ا و ر عما ر ا ت کی ا پ گریڈیشن کے لئے کا م تیز ی سے جا ر ی ہے ا و ر ا یک سا ل کی مد ت میں یہ کا م مکمل کر د یا جا ئے گا وہ بھی حکومت کی اس ٹیم کا حصہ ہیں حکومت طالبات کی تعلیم میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور ٹیکنا لو جی کی ا فا د یت آ ج کے د و ر میں بہت ا ہمیت کی حا مل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام طالبات سیکھنے کے عمل کو جاری رکھیں کیونکہ یہ سنہرے لمحات ہیں دوبارہ زندگی میں کبھی نہیں آتے اور 21 ویں صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ تقریب میں سال کی بہترین ٹیچرکا ایوارڈمیڈم سعدیہ ناز نے حاصل کیا جبکہ بہترین رزلٹ حاصل کرنے والی اور مختلف مضامین میں نمایاں پوزیشن اول دوئم اور سوئم آنیوالی طالبات میں انعامات تقسیم کیئے گئے ۔ تقریب کے اختتام میں پرنسپل کالج طلعت سمیع الله نے مہمان خصوصی کو کالج کا نشان بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :