کے ایم سی کے29ہزار ملازمین کو تاحال یکم جولائی تا30اکتوبر تک کا چار ماہ کے اضافی تنخواہ کے بقایا جات اور ایجوکیشن ومیڈیکل کے چار اضلاع کے ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں،سید ذوالفقارشاہ

جمعرات 7 اپریل 2016 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے 29ہزار ملازمین کو تاحال یکم جولائی 2015ء سے اضافی شدہ 10فیصد تنخواہ کے یکم جولائی 2015ء سے 31اکتوبر 2015ء تک کے چار ماہ کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کیے گئے جس سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے ۔

وہ آج اپنے دفتر میں ملازمین کے دوعلیحدہ علیحدہ وفود سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ ایجوکیشن ،میڈیکل اور لوکل ٹیکسز کے محکموں کو کے ایم سی سے ڈی ایم سیز میں منتقل کرنے کے بعد دو ماہ سے چار اضلاع کے ایجوکیشن ،میڈیکل اور لوکل ٹیکسز کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہ کرکے انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے گئے ہیں ۔حالانکہ کے ایم سی کی OZTگرانٹ میں سے25کروڑ کی کٹوتی کرکے ڈی ایم سیز کو جاری کردیئے گئے ہیں لیکن اسکے باوجود تنخواہیں ادا نہ کرکے ملازمین کو معاشی مسائل میں الجھادیا گیا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کے ایم سی کے 29ہزار ملازمین کو چار ماہ کے 10فیصد اضافی تنخواہ کے بقایاجات اور ایجوکیشن ،میڈیکل اور لوکل ٹیکسز کے ملازمین کو دوماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :