وزیراعلیٰ بلوچستان بلدیاتی اداروں کو فعال اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ، ملک نعیم خان بازئی

جمعرات 7 اپریل 2016 21:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء ) ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری بلدیاتی اداروں کو فعال اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری کی ذاتی دلچسپی سے بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹس میں برائے راست فنڈز جاری کیئے گئے ان کی خوائش ہے مسائل کے خاتمہ کرکے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود اور ڈسٹرکٹ ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا بلدیاتی نمائندے اپنی محدود وسائل کے باوجود علاقے کی ترقی وعوام کی خوشحالی کیلئے صلاحتیں بروئے کار لارہے ہیں ،کیونکہ عوام کے بنیادی مسائل نچلی سطح پر ان کی دہلیز پرہی حل ہونگے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو فعال اور انہیں اختیارات دینے کیلئے کوشاں ہیں ،اور عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے وہ تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،انہوں نے سبی میلہ کے موقع پر بلدیاتی نمائندوں کے کنونیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا انہوں نے اپنا وعدہ سچ کردکھا یا ،ان کی اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ذاتی دلچسپی سے تمام فنڈز برائے راست بلدیاتی اداروں کے اکاؤنٹس میں جاری کیئے گئے ،اور اب بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹوں میں عوامی نمائندے اپنی مرضی سے عوام کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے بناکر کام کررہے ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی ذاتی خوائش ہے کہ مسائل کا خاتمہ کرکے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے،انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ ضلعی کونسل کوئٹہ کو مشینری ودیگر آلات کی فراہمی کیلئے تیس کروڑ روپے جاری کیے جائیں ،کوئٹہ میں صفائی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پانچ کروڑ روپے میں سے ضلع کونسل کوئٹہ کو بھی حصہ دیا جائے۔