سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی پی مرکزی پولیس کمپلین اینڈ ویجیلنس سیل قائم کردیا گیا

جمعرات 7 اپریل 2016 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ہدایات پر سی پی او کراچی میں آئی جی سندھ مرکزی کمپلین اینڈ ویجیلینس سیل قائم کردیا گیا جسکے انچارج اے آئی جی ایڈمن عدیل چانڈیو ہیں ۔ جبکہ دیگر تمام پولیس رینج میں مذکورہ سیل کے سب آفسز ہونگے ۔سی پی او میں قائم مرکزی سیل اور اسکے ذیلی دفاتر میں محکمہ پولیس سے وابستہ ملازمین کے خلاف شکایات جن میں پولیس زیادتی ، اختیارات سے تجاوز ، محکمانہ فرائض میں بے قاعدگی ، جانبداری ، اور جرائم میں ملوث ہونے یا جرائم کی سرپرستی ودیگر شامل ہیں ذریعہ درخواست ، فیکس ، ایس ایم ایس ، ای میل وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون نمبر پر بھی نوٹ کی جائیں گی تاہم شکایت کنندہ کے لیئے تحریری درخواست بشمول کوائف دینا لازمی ہوگا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے خلاف شکایات عوام کے علاوہ پولیس کے ماتحت ملازمین بھی کرسکیں گے ۔مذکورہ سیل اور اسکے ذیلی دفاتر موصول ہونیوالی تمام شکایات روزانہ کی بنیاد پر برائے ضروری احکامات و کاروائی آئی جی سندھ کو ارسال کرینگے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سی پی او میں قائم کیئے گئے مرکزی کمپلین اینڈ ویجیلنس سیل اور دیگر پولیس رینج کے لیئے منتخب کیئے جانیوالے پولیس افسران کے ساتھ آج ایک اجلاس کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء ُاﷲ عباسی ، ڈی آئی جی ایڈمن ڈاکٹر غلام سرور جمالی ، ڈی آئی جی فائنانس سلطان علی خواجہ ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ مظفر شیخ ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ذوالفقار لاڑک و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔

آئی جی سندھ نے سیل کے لیئے منتخب کردہ افسران میں انکی ذمہ داریوں فرائض اور کسی بھی شکایت کو میرٹ پر اذالہ کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موصول ہونیوالی جملہ شکایات کا ناصرف فوری اذالہ کیا جائے بلکہ شہریوں کو انکی شکایات پر کی جانیوالی پولیس کاروائیوں سے بھی آگاہ رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیل اور اسکے ذیلی دفاتر کو تمام تر لاجسٹک سپورٹ و سہولیات فراہم کرنیکے علاوہ عمدہ کارکردگی پر نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے ۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی ، مثبت برتاوُ کو فرائض منصبی میں مقدم رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی لگن اور خلوص نیت کے ساتھ انجام دی جائیں ۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق پولیس کے خلاف شکایات بائی ہینڈ سی پی او میں قائم مرکزی سیل میں شہری دے سکتے ہیں علاوہ اذیں شکایات ذریعہ فیکس 02199212681، ٹیلی فون نمبر 02199212644 ، (ای میل) اور موبائل نمبر 03100661123 03003021230 پر SMS بھی کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :