کروڑوں روپے لینے والے کرکٹرز کارکردگی نہیں دکھاتے تو ٹیم سے باہر کر دیے جائیں: رمیز راجہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 اپریل 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے لینے والے کرکٹرز کارکردگی نہیں دکھاتے تو ٹیم سے باہر کر دیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے کرکٹ بورڈ کو کئی مشکل فیصلے لینا ہوں گا۔

(جاری ہے)

کرکٹ ٹیم کی بہتری کیلئے اگر 3 یا 4 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنا پڑے تو اس سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ رمیز راجہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ٹیم کے ایک سینئیر کھلاڑی سال میں 9 کروڑ روپے کماتے ہیں جبکہ دیگر کئی کرکٹر بھی کئی کئی کروڑ روپے کما رہے ہیں۔ اتنا پیسہ کمانے کے باوجود ان کرکٹر کی کوئی کارکردگی نہیں ہے تو انہیں ٹیم سے باہر کر دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :